دورہ ترکی:وزیر اعظم کی مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری

وزیر اعظم عمران خان نےاپنے دورہ ترکی میں مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کے ترکی کے شہر قونیا پہنچنے پر گورنر قونیا او ر ڈپٹی مئیر، پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتحانے کے سینئر حکام نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عمران خان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیرخزانہ اسد عمر مخدوم خسرو بختیار مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داود ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عظیم صوفی بزرگ حضرت جلال الدین رومی کے مزارپرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کا شمار عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے جن کی صوفیانہ تصنیفات روحانی موضوعات پر شاہکار اور لازوال ہیں، ترکی کے ساتھ ہمارے تاریخی تہذیبی اور ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔