بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخی بابری مسجد کیس کی سماعت آج ہوگی
بھارتی سپریم کورٹ میں تاریخی بابری مسجد کیس کی سماعت آج ہوگی،بینچ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف چودہ درخواستوں کو نمٹانے کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے 2010 میں فیصلہ دیاتھاکہ تاریخی بابری مسجد کی 2 اعشاریہ 77 ایکڑ زمین کے تین حصے کئے جائیں۔ اور سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام لالا مندر اتھارٹی میں تقسیم کی جائیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختلف اداروں اور فریقوں نے 14درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھیں۔ اور استدعا کی تھی کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کیاجائے۔ آج سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ یہ 14درخواستین نمٹانے کیلئے 3ججوں پر مشتمل بینچ تشکیل دے گا۔