شہباز شریف گرفتار ہونے کے باوجود سرکاری خزانے پر بوجھ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آشیانہ اقبال سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گرفتار ہونے کے باوجود سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں ،انکی نقل و حمل اور دیگر انتظامات پر لاکھوں روپے خرچ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پروڈکشن آرڈرز کے مطابق نیب لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے پر لاکھوں روپے حکومتی خزانے سے خرچ کئے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق نیب کی زیر حراست گزارے گئے ساٹھ روز کے دوران شہباز شریف کی آمدورفت اور دیگر انتظامات پر یومیہ 50 سے 60 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔