شام میں باغیوں کے درمیان جھڑپیں،100 افراد ہلاک
شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی باغی گروپوں میں گزشتہ 3 روز سے جاری جھڑپوں میں 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے حیات تحریر الشام اور ترک حمایت یافتہ باغی گروپ نیشنل لبریشن فرنٹ کے درمیان حلب کے علاقوں میں جاری ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں نیشنل لبریشن فرنٹ کے 40 اور حیات تحریر الشام کے49 مسلح جنگجوشامل ہیں۔ مبصر گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والے3 بچوں سمیت 8 عام شہری بھی شامل ہیں۔ حما اور ادلب کے مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات کی بھی اطلاعات ہیں ۔