براعظم افریقہ میں 5 معمر ترین صدورمنصب پر فائز

بر اعظم افریقہ میں 77 فیصد آبادی کی عمر 35 برس سے کم ہے لیکن اس براعظم کے کئی ممالک کے صدور کی عمریں وہاں کی اوسط عمر سے دوگنا ہیں۔بر اعظم افریقہ کے پانچ عمر رسیدہ ترین صدور میں 92 سالہ باجی قائد اسبسی تیونسیسی صدر ہیں اور وہ افریقہ کے معمر ترین صدر ہیں ۔ 85 سالہ پال بیا کمیرون کے صدر ہیں ۔ الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ کی عمر 81 سال ہے ۔ گنی کے صدر ایلفا کونڈے 80 برس کے ہیں ۔ ملاوی کے صدر پیٹر موتاریکا 78 برس کے ہیں ۔