اسپتالوں کی کمی کا مقدمہ : چئیرمین نیب جاوید اقبال چیف جسٹس کے چیمبر میں طلب
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسپتالوں کی کمی کے مقدمے میں چیف جسٹس نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں اسلام آباد میں اسپتالوں کی کمی پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں 200 بیڈ کا اسپتال بنا رہے ہیں، اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا 'جو اسپتال حکومت بحرین نے بنانا تھا اور سی ڈی اے نے زمین دینا تھی اس کا کیا ہوا؟۔