وزیراعظم سےترک وزیرزراعت کی بیٹھک، صدر اردوان کی ملاقات بھی شیڈول

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر زراعت نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں زرعی تعاون سمیت امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم کی آج ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم نے ترک تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان ترکی بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، معاشی اہداف کی ناکامی کی بھی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان ملائیشیا اورجنوبی کوریا کیلئے رول ماڈل تھا۔ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل مشکلات ختم کر رہے ہیں۔