شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، ایک دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام برکلئے میںدہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے وئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران ایک ایس ایم جی، ایک میگزین، دستی بم، مواصلاتی آلات اور بم بنانے سے متعلق لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔