گورنر آئین کے تحت وزیراعلیٰ اور کابینہ کی ایڈوائس کے پابند، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے کا احترام کرتا ہوں لیکن آئین وفاق اور صوبے کی حد تعین کرتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 100 دن میں انڈے اور مرغیوں کے علاوہ کچھ ہوا؟ لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت کو صوبے کی عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے عہدے کا احترام کرتا ہوں لیکن آئین وفاق اور صوبے کی حد تعین کرتا ہے، گورنر صاحب کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر تقرر کرتے ہیں، گورنر تقرری کے بعد آئین کے تحت وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کیساتھ کام کرنے کا پابند ہوتا ہے، گورنر سندھ اگر یہ بات سمجھ لیں گے تو ساتھ مل کر کام کریں گے نہیں سمجھیں گے تو ساتھ کام نہیں کریں گے۔