شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی،ایک دہشتگردہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے سپن وام کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران تخریبی مواد، اسلحہ اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لئے گئے اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ اور Mawand کے قریب کاہان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنا دیا۔