وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات, دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
انقرہ: وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان جمعہ کو یہاں ملاقات ہوئی، صدارتی محل میںپاکستان اور ترکی کے سربراہان حکومت کے درمیان انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدارتی محل پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ترک صدر نے وزیر اعظم کا مرکزی دورازے پر استقبال کیا ان کے اعزاز شاندار استقبالیہ تقریب ہوئی،اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان انقرہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ ترک وفد کی قیادت وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کی۔مذاکرات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے دفود کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزاکرات میں پاکستان اور ترکی نے افغان مسئلے کے جلد پرامن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزاکرات میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔میولوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا معترف ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان،کشمیر سمیت اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے مقف میں یکسانیت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب اور عوام کی محبت کارفرما ہے،وزیر اعظم ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں وزیر اعظم کے ہمراہ اعلٰی سطحی وفد بھی ہے ۔ یاد رہے پاکستان اور ترکی مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بہترین مثالی اور شاندار تعلقات قائم ہیں تحریک خلافت سے لیکر اب تک پاکستانی عوام ترکی کے ساتھ اسی طرح محبت اور الفت کے رشتے میں بندھی ہوئی ہے جس طریقے سے آج سے 100سال قبل تھی دونوں ملکوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں مذہب کے رشتے میں بند ہے یہ تعلقات دونوں ملکوں کو قریب ہونے کا زیادہ موقع دیتے ہیں دونوں مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں دفاع تعلیم صحت کے شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں وزیر اعظم نے اس دورے کے دوران صنعت کے شعبوں زرعی صنعت سے وابستہ سے ملاقاتیں کیں انہوں نے تاجروں اور پاک ترک کونسل سے خطاب کیا ان تمام ملاقاتوں اور خطاب میں وزیراعظم نے پاکستان کے حوالے سے بات کی ۔