سیالکوٹ : میگا کرپشن سکینڈل کاروائی, محکمہ صحت کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی
سیالکوٹ : محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ شہر کے اندر بڑی کاروائی، محکمہ صحت کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی, محکمہ ہیلتھ اور محکمہ مال کے کرپٹ افسران واہلکاران کی ملی بھگت اور سر پرستی سے ،لینڈ قبضہ مافیا نے، محکمہ ہیلتھ ضلع سیالکوٹ کی،52کروڑسے زائد ملکیت کی سرکاری اراضی ،رقبہ تعدادی 37 کنال 11پر ، کئی سالوں سے قبضہ کئے ہوئے تھا۔ لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار حکومتی اراضی میں, محکمہ صحت کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 3کنال ، واقع عدالت گڑھ تحصیل و ضلع سیالکوٹ, کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 10کنال،11مرلے ، واقع دھبولہ سیالکوٹ.
موضع بھیڑ ،سیالکوٹ اندر آبادی لال لکیر، کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 4کنال,موضع گلوٹیاں ، سیالکوٹ کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 10کنال, کمرشل اراضی رقبہ تعدادی 10کنال، واقع بوبک کانوالہ سیالکوٹ کا رقبہ شامل۔ جن سے محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ افسران واہلکاران، لینڈ قبضہ مافیا سے بھتہ اور کرایہ وصول کرکے اپنی جیبوں میں بھرکر خزانہ سر کار کو کروڑوں کا نقصان پہنچاتے۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ خرم شہزاد چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے لینڈ قبضہ مافیا سے آپریشن کر کے سرکاری اراضی کو واگزار کر وایا۔ میگا کرپشن سکینڈل کاروائی ،اینٹی کرپشن کی خفیہ سورس رپورٹ پر انکوائری مکمل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئ! میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث ،محکمہ صحت کے ذمہ داران افسران واہلکاران اور لینڈ قبضہ مافیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔