سعودی عرب میں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس پر بھاری جرمانے عائد

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مختلف ممالک سے تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی سیاحتی اتھارٹی نے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے سیاحوں کی رہائش کیلئے مختص ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کا جائزہ لیا گیا اس دوران 18 سو ایسے رہائشی ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی گئیں۔ جن میں خاطر خواہ سہولیات میسر نہیں تھیں جس پر 12.7 ملین ریال کے جرمانے کیے۔ جن میں فرنشڈ اپارٹمنٹس، ہوٹل اور سیاحتی تفریحی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے قومی سیاحتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی سہولت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قواعد مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔