حارث رؤف نے معافی مانگ لی

میلبرن: بگ بیش لیگ میں دھوم مچانے والے نوجوان پیسر حارث رؤف نے وکٹ لینے کی خوشی میں گلا کاٹنے کے نامناسب طریقے پر معذرت کر لی۔ حارث رؤف کی شاندار بولنگ پر جہاں چرچے عروج پر تھے وہیں ان کے جشن منانے کے انداز پر بھرپور تنقید کی جارہی تھی، بالخصوص بھارتی میڈیا، کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین بولر کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے۔ تنقید بڑھنے پر لاہور قلندرز کے کوچ اور سابق اسٹار فاسٹ بولر عاقب جاوید نے معاملے کا نوٹس لیا اور حارث رؤف کو فون کر کے ایکشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔