آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے اور دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے سینیٹ اورقومی اسمبلی اجلاس کاشیڈول تبدیل کردیاگیا۔ قومی اسمبلی کا آج ہونے والااجلاس اب پیرکی سہ پہر چاربجے اورسینیٹ کا اجلاس پیرکی سہہ پہر تین بجےہوگا۔ آرمی چیف اور دیگرسروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے حکومت دونوں ایوانوں سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کردیا ہے تاہم اس دوران جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت دیگر جماعتوں کے بھی تحفظات دور کیے جائیں گے۔