پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے، بنگلادیش کا پہلے ٹی20 سیریز کھیلنے پر اصرار ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سوالیہ نشان بن گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں اب 3 ہفتے سے بھی کم دن باقی ہیں لیکن بنگلادیش کا دورہ پاکستان غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں، درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی پہلے کھیلیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز مطمئن رہے تو ٹیسٹ سیریز پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔