خیبرپختوا حکومت کا صوبائی وزرا ' مشیروں اور خصوصی معاونین کے قلمدانوں میں ردوبدل

خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں۔ شہرام خان تراکئی کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ Hisham انعام اللہ خان کو سماجی بہبود ، اکبر ایوب خان کوو زارت تعلیم ، اقبال وزیر کو امداد و بحالی ، ڈاکٹر امجد علی کو ہائوسنگ اور شاہ محمد کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا ہے، ضیاء اللہ بنگش کو سائنس وٹیکنالوجی کے مشیر کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ خلیق الرحمن کو اعلیٰ تعلیم کے معاون خصوصی اور کامران بنگش کو بلدیاتی حکومت اور دیہی ترقی کے معاون خصوصی کا قلمدان دیا گیا ہے۔کابینہ میں آٹھ معاونین خصوصی بھی شامل کئے گئے ہیں۔