صوبائی حکومت تھر کے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، مراد علی شاہ

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تھر جیسے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز تھر میں ایک ثقافتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تھر میں بہتر سڑکیں اور ہوائی اڈہ تعمیر کیا ہے جو علاقے کے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی رائلٹی مکمل طور پر تھر فائونڈیشن کے ذریعے اسی علاقے پر خرچ ہوگی۔