مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، راجہ فاروق حیدر

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری کرفیو اور فوجی محاصرے کی وجہ سے عوام بالخصوص بچوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ وہ ہفتے کے روز مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر اور جنگ بندی لائن پر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے بچوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کل(اتوار) یوم حق خودارادیت پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا تاکہ اقوام متحدہ کو اس دن کشمیریوں کے ساتھ کیے جانے والے اس کے وعدے یاد دلائے جاسکیں۔