رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 20 کھرب83 ارب روپے ٹیکس وصول
حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 20 کھرب83 ارب روپے ٹیکس وصول کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ تین فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر کی پریس ریلیز کے مطابق یہ16-2015 سے اب تک کی بلند ترین شرح نمو ہے۔ پہلی سہ ماہی میں درآمدی تقابل کے تناظر میں اصل ہدف23 کھرب67 ارب روپے پر نظرثانی کرکے 21 کھرب97 ارب روپے کیا گیا تھا ' دوسری سہ ماہی میں بھی یہ رجحان جاری رہا۔ ایف بی آر نے مقامی سطح پر اپنی کوششوں کو دوگنا کیا اور رواں سال درآمدی ٹیکسوں پر اپنے انحصار کو56 فیصد سے تقریباً40 فیصد تک لانے میں کامیاب رہا۔ اُدھر فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس کے ترمیمی آرڈیننس سے تجارت کو فرو غ دینے اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔