وزیراعظم کا پولیس پر عوام میں تحفظ کا احساس اور امن فراہم کرنے پر زور

وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ وہ عوام کو تحفظ کا احساس اور امن فراہم کریں۔ ہفتے کے روز میانوالی میں سٹی پولیس اسٹیشن میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھانوں کا کام لوگوں کو سہولتیں فراہم کرناہے کیونکہ شکایت کنندگان اپنے مسائل کے حل کے لئے وہاں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب پولیس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو وہ ملک کی قسمت بدل دیتی ہے۔