کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 39 افراد جاں بحق
کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 714، سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 484، بلوچستان میں 18 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867، اسلام آباد میں 38 ہزار 263 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 357 کیسز رپورٹ ہوئے۔