دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے 3 وکٹوں پر 286 رنز
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کےدوسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا توٹام لیتھم اور ٹام بنڈل نے اننگز کا آغاز کیادونوں نے بالترتیب33 اور 16 رنز بنائے۔ جبکہ 71 کے مجموعی اسکور پر راس ٹیلر بھی 12 رنز بنا کر چل دیے۔ اس موقع پر کپتان کین ولیم سن اور ہنری نیکولس نے کیویز ٹیم کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ اور پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کا اسکور3 وکٹوں کے نقصان پر286 رنز پر پہنچا دیا،کین ولیم سن 112 اور نیکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کے درمیان 215 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہو چکی ہے،جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیویز کو صرف 11 مزید رنز درکار ہیں،پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد عباس اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔