حکومتی ترجمان صبح شام اپوزیشن کے بیانات پر صفائیاں دیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان صبح شام اپوزیشن کے بیانات پر صفائیاں دیتے ہیں، نااہل حکومت نواز شریف کے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے۔ انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نواز شریف نے سیکڑوں پروجیکٹس لگائے، لاہور سے ملتان اور بہاولپور میں سڑکوں کے جال بچھائے، نواز شریف کی بنائی گئی موٹروے کو چور ٹولہ آباد نہیں کرسکے، لاہور موٹروے سکھر پر کوئی پٹرول پمپ اور ریسٹورنٹ نہیں ، حکومتی ترجمان صبح، دوپہر، شام شور مچاتے رہتے ہیں، عمران خان منصوبوں پر تختیاں تو لگا سکتے ہیں لیکن آباد نہیں کرسکتے،نااہل حکومت نواز شریف کے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے،۔ انہوں نے کہاکہ یہ اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو بند کرکے حکومت کررہے ہیں، یہ اپوزیشن کی آوازیں دبا کر ملک پر مسلط ہیں،یہ نااہل ملک کا نہیں بلکہ آٹا چوری کا کپتان بن چکا ہے، چینی چوری کا کپتان ہے، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حال دیکھ لو جو پہلے نمبر پر تھی آج آٹھویں نمبر پہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے سرکاری خزانے کو 7 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقصد سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے 400 ارب روپے کی چینی پر ڈاکہ ڈالا ہے، سوا200ارب آٹے،122 ارب کی ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا گیا، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کا راج ہے حکومت کی نااہلی کے باعث عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔