مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا۔مچھ میں کان کنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہزارہ قبیلے کے افراد نے کوئٹہ میں دھرنا جاری رہا جبکہ میتوں کی تدفین نہیں کی گئی۔مظاہرین نے کہا کہ حکومت عوام کی جان اور مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔کوئٹہ میں وحدت المسلمین بلوچستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والے 11 کان کنوں کی میتیں کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں لا کر رکھ دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ورثا نے تدفین کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔