محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
کراچی : محکمہ خزانہ سندھ میں کھربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف کے بعد رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی، کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ کی کرپشن کے شواہد پر مبنی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی ہے، 2 کھرب 31 ارب 45 کروڑ23 لاکھ 47 ہزار7 سو روپے ٹھکانے لگائے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کھربوں کی کرپشن سرکاری ملازمین کی پنشن کی مدمیں کی گئی، کرپشن کی رقم دادواور جوہی کے رہاشیوں کے بینک اکاؤنٹس منتقل کی گئی، رقم محکمہ خزانے کے ٹریژری آفس سے منتقل کی گئی، جس میں سے زیادہ رقم دواچ فیملی کے مختلف افرادکےنام پراکاؤنٹس میں منتقل کی گئی