3 روز بند رہنے کے بعد بینک کھل گئے

ملک بھر کے تمام بنک تین روز بند رہنے کے بعد کھل گئے یکم جنوری بروز جمعة المبارک کو بنک ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی وجہ سے بند تھے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل تھی اس طرح تین روز بنک بند رہنے کے بعد 4 جنوری بروز سوموار کھلے تو بنکوں میں کھاتہ داروں کابے پناہ رش دیکھنے میں آیا جبکہ بنکوں کی بندش کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی لوگوں نے بنکوں کا رخ کیا۔