چینی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی کی نئی قیمت 85 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ چینی کی 50 کلوگرام کی بوری 4 ہزار ایک سو روپے کی ہوگئی۔ دوسری جانب خوردنی تیل 20 سے 40 روپے فی لٹر تک مہنگا ہو گیا ہے اوراے کیٹگری کے خوردنی تیل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بی کیٹگری کے خوردنی تیل کی فی لٹر قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے ،اے کیٹگری کے خوردنی تیل کے 5 لٹر پیک کی قیمت 1365 روپے ہوگئی جبکہ بی کیٹگری کے خوردنی تیل کی فی لٹر قیمت 240 روپے ہوگئی۔