اسامہ قتل کیس میں انصاف ہو گا، وزیرداخلہ شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ قتل کیس میں انصاف ہو گا، بروقت کارروائی کی گئی، مقدمہ درج اور ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائےداخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا کہ اسامہ قتل کیس میں انصاف ہو گا، بروقت کارروائی کی گئی، مقدمہ درج اور ملزمان گرفتارہوچکے جبکہ راولپنڈی اوراسلام آباد میں بھی ہائی الرٹ ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعےمیں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے، بیرونی مداخلت کے حوالے سے مشترکہ اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔