مریم نواز نے نواسی کیلئے چیزیں خریدیں، پرویز رشید لے اڑے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب نے بہالپور سے لاہور واپسی کے دوران خصوصی طور پر رک کر اپنی نواسی کیلئے چیزیں خریدیں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز ویڈیو کال پر اپنی نواسی سیرینا سے بات کررہی ہیں اور انہیں کھلونے دکھا رہی ہیں۔ کچھ دیر بعد مریم نواز نے سینیٹر پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھے تصویر شیئر کی جس میں وہ چپس کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔مریم نے اس تصویر کے کیپش میں لکھا کہ ’پرویز انکل وہ چیز کھارہے ہیں جو میں نے سیرینا کیلئے خریدی تھی‘۔
Hungry Parvez Uncle eating the things I got for Serena ???? pic.twitter.com/N8xGeMYbTc
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2021