جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں آتشزدگی سےعمارت تباہ, تمام ریکارڈ آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر راکھ
جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں واقع قومی اسمبلی کی عمارت اور اس میں پڑا تمام ریکارڈ آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ آگ لگانے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جسے کل عدالت پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی اس تاریخی عمارت میں نایاب کتابوں کا ذخیرہ اور نسلی امتیاز کے دور میں استعمال ہونے والے سابق قومی ترانے کی نقل ہے جسے پہلے ہی نقصان پہنچا تھا۔جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا وہ حصہ جہاں پارلیمان کے ارکان بیٹھتے ہیں۔ مکمل طور پرجل گیا ہے۔ آگ لگنے سے نئی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔آگ پارلیمان کے سب سے پرانے ونگ میں اتوار کو علی الصبح شروع ہوئی تھی اور بعد میں پارلیمان کے کمپلیکس کے نئے حصوں تک پھیل گئی تھی جو اس وقت استعمال میں ہیں۔