امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کورونا کا شکار ہوگئے
واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق کے امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے تحت امریکی سیکریٹری دفاع کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں علامات ظاہر ہوئی ہیں جو ابتدائی طور پر نہایت معمولی بتائی جا رہی ہیں۔