ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ا علیٰ سطح کا اجلاس,اجلاس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا۔ وز یراعلیٰ نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنے کی ہدایت دی۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال او رملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈپر انٹر چینج بنیں گے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی پی ایم اے،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔