کراچی ایئرپورٹ پرپاکستانی تاجروں اورسندہ حکومت کے حکام نے وفد کا استقبال کیا
پاکستان کے دورے پر عمان کے تاجروں کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ جناح ٹرمینل کراچی پر وفد کو پھول اورسندہ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی۔ پاکستان میں عمان کے سفیر احسان کے کے وگن بھی وفد کے ہمراہ ہے۔ وفد کی سربراہی عمان چیئمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین انجینئرردھا جمعہ محمد الصالح کر رہے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پرپاکستانی تاجروں اورسندہ حکومت کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد چھ روزہ دورے پرپاکستان پہنچا ہے۔ وفد کراچی کے دورے کے بعد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا وفد آج سندہ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان میں عمان کے سفیر احسان کے کے وگن اور عمان کے تاجر آج پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بھی شرکت کرے گے