پشاورمیں بارش کے بعد سوئی گیس نایاب، بجلی بھی غائب, کیچڑ اور گندگی, محکمہ صفائی منظر سے غائب
پشاورمیں بارش کے بعد سوئی گیس نایاب ہو گئی جبکہ بجلی بھی غائب رہی ۔ساتھ ہی شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ۔بارش کے بعد شہر کے اکثر علاقے زیر آب آگئے جہاں کیچڑ اور گندگی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سمیت پیدل آمد و رفت بھی مشکل ہو گئی او ر خاص کر خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔محکمہ صفائی منظر سے غائب رہا اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کے کام کرتے نظر آئے ۔اسی طرح فقیر آباد،اشرف روڈ،ہشت نگری،کریم پورہ اور گھنٹہ گھر سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے جہاں صفائی کا نظام متاثر ہوا وہیں سوئی گیس بھی غائب ہو گئی اور دوپہر کے وقت بھی پریشر انتہائی کم رہا جبکہ بجلی کی بندش سے بھی معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔