وفاقی وزرا کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کرنےکا مطالبہ
وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا ہےکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ رپورٹ جاری کی جائے۔وفاقی وزیر اسد عمر نےکہا ہےکہ الزامات تو بہت بڑے لگتے رہے ہیں، بے نظير ماضی میں نواز شریف پر اسامہ بن لادن سے امداد لینے کا الزام لگاتی رہی ہیں ، جب فنڈنگ کی رپورٹ قوم کے سامنے آئے گی تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے سب سے زيادہ شفاف طریقے سے پیسا اکٹھا کیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کھلی عدالت میں کیس چلائے ہمیں اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کےفیصلے پر الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔