کینیڈا : کورونا ویکسی نیشن میں معاونت کیلئے فوجی تعینات کردیئے گئے
کینیڈا کے صوبے کیوبیک کورونا ویکسی نیشن میں معاونت کیلئے فوجی تعینات کردیئے گئے۔ جہاں پر گزشتہ روز کورونا کے 15ہزار 293 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کے 13 ہزار 578 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔کینیڈین میڈیا مطابق اونٹاریو میں کورونا کے ایک ہزار 232 مریض اسپتالوں میں جبکہ 248 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کیسز میں اضافے پر 5 جنوری سے 26 جنوری تک پابندیوں کا اعلان کردیا گیا، 5 جنوری سے17جنوری تک اسکول آن لائن تعلیم دینگے، ان ڈور ڈائننگ، جم، سماجی اجتماعات 5 افراد تک محدود کردیئے گئے۔مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی، جنازے، مذہبی رسومات میں شرکا کی حاضری 50 فیصد تک محدود کردی گئی ہے، جبکہ میوزیم، چڑیا گھر، تاریخی مقامات، پارکس بند اور فیسٹولز پر پابندی ہوگی۔