انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ پھوٹ گیا: مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا اور دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں جبکہ اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں۔