بلال یاسین حملہ کیس، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا
لاہور میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے شبہ میں ملزم ساجد عرف گرما کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرے ملزم محسن کی گرفتاری کےلیے محکمہ داخلہ کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ ملزم افضل نے پولیس کو دونوں ملزمان کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق کیس میں ابتک جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، جس میں سے انویسٹی گیشن پولیس نے پانچ سو مشتبہ افراد کے نمبر شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔