پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضا فہ کردیا،سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح1.63 فیصد سے بڑھا کر4.77 فیصد ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.37فیصد سے بڑھا کر9.08 فیصد ،لائٹ ڈیزل آئل پر 8.19 فیصد سے بڑھا کر8.30 فیصد اورمٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح0.46 فیصد سے بڑھا کر2.70 فیصد کردی گئی ہے ۔