اسرائیلی وزیر مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت گھس آیا، مسلم دنیا کا شدید اظہار برہمی

Jan 04, 2023 | 01:11

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے مسجد اقصٰی کے دورے پر مسلم دنیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر نے بھاری حفاظتی انتظامات میں مسجد اقصٰی کے ارد گرد چہل قدمی کی، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اسرائیلی وزیر نے دورے کے دوران عبادت کی ہو۔

مزیدخبریں