آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی مزید تنزلی

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار 161 رنز کے باوجود بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی تنزلی ہوگئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبوشن بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا ہی کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایک درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن سنبھاللی ہے جب کہ بابر اعظم دوسرے نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اوپنر بیٹر امام الحق 3 درجے ترقی پاکر 34ویں نمبر پر آگئے ہیں۔