متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، امارات میں گزشتہ سال دسمبر میں آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے 30 دسمبر کو پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کیا گیا تھا، نئی قیمتوں کے تحت سپر 98 پٹرول 3.30 درہم سے 2.78 درہم فی لٹر کردیا گیا، جبکہ سپر 95 پٹرول کی قیمت 3.18 درہم سے 2.67 درہم فی لٹر پر آگئی۔ رپورٹس کے مطابق اگست 2015ء میں حکام نے پٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا اور اسے تیل کی عالمی قیمتوں کے ساتھ جوڑا گیا جس کے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو ماہانہ بنیادوں پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
امارات میں پٹرول کی قیمت 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
Jan 04, 2023 | 18:15