بلدیاتی الیکشن کے التوا کیلئے خالد مقبول کی حافظ نعیم سے ملاقات بے نتیجہ ختم
بلدیاتی الیکشن کے التوا کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ایم کیو ایم پاکستان کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق پہنچا اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں 9 جنوری کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے ذریعے پری پول رِگنگ ہوچکی ہے ،کیا ایسے الیکشن منصفانہ اور قابل قبول ہوں گے؟ ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں۔