کوشش ہے تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے: وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثناءاللہ نے کہا کہ کوشش ہے تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی ٹیبل پرلایا جائے مگر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پہلی شرط ہتھیارڈالنا ہے۔راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا پیغام دیا۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر جوان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بہادر جوان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کام ہورہا ہے۔ تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی بھرپور مدد کی جائے گی۔
وزیرداخلہ کے مطابق وفاقی سطح پر نیشنل سی ٹی ڈی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، بلوچستان،خیبرپختونخوا کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے سی ٹی ڈی کا اسٹرکچر بنایا اور سہولیات دیں، سی ٹی ڈی کا کوآرڈینیٹر اسٹرکچر قومی سطح پر قائم کرنےکی تجویز ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت ایک حقیقت ہے، بالکل نہیں کہا افغانستان میں کسی کونشانہ بناناچاہتے ہیں