ملک میںبجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا.شدید گرمی کے باعث شہری عذاب سے دوچار ہیں۔
این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار تیرہ ہزار سات سو بیاسی جبکہ طلب اٹھارہ ہزار چھ سو سترہ میگاواٹ ہے، ہائیڈل ذرائع سے چار ہزار پانچ سو چون، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو انچاس اور آئی پی پیز سے چھ ہزار سات سو چوہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔بجلی کی طلب اور پیدوار میں فرق کے باعث گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہری علاقوں میں دس سےبارہ جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بندش کےسبب متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کی بھی اطلاعات ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی عدم فراہم اور تکنیکی وجوہات کے باعث پانچ پاور پلانٹس کی بندش صورتحال کو مزید خراب کررہی ہے