گلگت،استوراورسکردو کے گردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
رات گئے گلگت ،اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیّبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ذرائع کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی شدت اور اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،،زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے۔۔