پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب کو کسی سونامی کی ضرورت نہیں،،،عوام سے انقلاب کا جو وعدہ کیا اس کا جلد اعلان کروں گا، موجودہ کرپٹ حکومت مہینوں کی نہیں چند ہفتوں کی مہمان ہے
لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور دیگر ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے۔۔۔ انقلاب کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،،، انقلاب برپا ہونے پر کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور پھر اگلے ہی روز عوامی انتظامی کونسل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔ انہوں نےکہا کہ انقلاب کو کسی سونامی کی ضرورت نہیں، انقلاب آ کر رہے گا۔۔