شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Jul 04, 2015 | 11:14

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈرون گرنے سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون بھارت کی طرف سے آیا جس کی لمبائی ساڑھے پانچ فٹ ہے۔ اس میں کیمرے بھی نصب ہیں اور یہ جاسوس طیارہ لگتا ہے۔ چناب رینجرز نے ڈرون طیارہ تحویل میں لے کر پاک فوج کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب رینجرز کے ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے کے کیمرے سے ملنے والی چپ کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں