ملک بھر میں بینکوں سے پینشن وصول کرنیوالے بزرگ پینشنرز خوار ہوگئے

ملک بھر میں عید الفطر سے قبل آج بینک آخری روز کام کررہے ہیں جس کے باعث بینکوں میں پینشن لینے کیلئے آنیوالے پینشنرز کا رش دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے بزرگ پینشنرز کوسہولت دینے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہورہے ہیں اور کئی شہروں میں پینشنرز کو پینش کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اے ٹی ایم مشینوں کے لنک ڈاؤن ہونے کے باعث بزرگ پینشنر حسرت و یاس کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں پینشنرز کا کہنا ہے کہ کہیں لنک ڈاؤن اور کہیں اے ٹی ایم مشینوں جواب دے گئی ہیں۔ بینک حکام ان کی شنوائی نہیں کررہے۔ دوسری جانب نیشنل بینک حکام نے پینشنرز کو درپیش مشکلات کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نیشنل بینک میں پینشن،تنخواہیں اوردیگر ٹرانزیکشن جاری ہیں۔ بینکوں میں سسٹم معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پینشن کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نیشنل بینک کی شاخیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔